قتل شدہ بارہ سالہ لڑکی نائلہ کے والدشیر باز کراچی میں محنت مزدوری کرتے ہیں

  قتل شدہ بارہ سالہ لڑکی نائلہ کے والدشیر باز کراچی میں محنت مزدوری کرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ لعل قلعہ کے حدود محبت کوٹو میں مبینہ قتل شدہ بارہ سالہ لڑکی نائلہ کے والدشیر باز کراچی میں محنت مذدوری کی غرض سے مقیم ہے سوشل میڈیاں پر شیئر شدہ پوسٹس اور اطلاعات کے مطابق بچی اپنے گھر میں شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار رہی اور سوتیلی والدہ کی جانب سے اسے مبینہ طور پر زنجیروں میں باندھے جانے کے بھی انکشافات ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ اس کی شادی بھی انتہائی کم عمری میں کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے دولہا دلہن کے والدین اور نکاح خواں پر بھی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق بچی کی حقیقی والدہ کو کافی عرصہ پہلے اس کے والد نے طلاق دیکر گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد اس نے دوسری شادی رچا لی ہے اور معصوم بچی کو اس کے والد کے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ تھانہ ثمرباغ اور تھانہ لعل قلعہ پولیس کے مطابق بچی بالکل لاوارث ہے اس لئے کہ تاحال کوئی بھی شخص رپورٹ درج کرانے تھانے نہیں آیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ازخود کاروائی کا آغاز کیا ہے اور از خود کیس کو انجام تک پہنچائے گے۔