ڈاکٹر محمد آیاز کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی‘ ہمایوں

  ڈاکٹر محمد آیاز کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی‘ ہمایوں

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبا ئی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرحوم راہنما ڈاکٹر محمد آیاز کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیگی،گزشتہ روز پی پی پی کے صوبا ئی ہمایون خان،جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،سا بق صو بائی وزیر سید ظاہر علی شاہ،رکن صو بائی اسمبلی صاحبزاہ ثناء اللہ خان نے تیمرگرہ پیپلز ہاوس میں پارٹی کے مرحوم راہنما ڈاکٹر محمد آیاز کے انتقال پر اُ ن کے صاحبزادے سابق سٹی ناظم ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعاکی،صوبا ئی صدر نے اس موقع پر پارٹی راہنما محمد آیاز کی پارٹی کے لئے قربانیوں،تنظیم نو،بھٹو ازم اور مظلوم طبقات کے حقو ق کے لے جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی سید محبوب شاہ ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان اور وزیر اعلی کے سابق مشیر ماہر تعلیم محمد رحیم حقانی نے پیپلز ہاو س میں مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -