درگئی یو سیز کے کپتانوں میں انصاف ٹائیگرفورس کے کارڈز تقسیم

  درگئی یو سیز کے کپتانوں میں انصاف ٹائیگرفورس کے کارڈز تقسیم

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے تحصیل درگئی کے یونین کونسلوں کے کپتانوں میں انصاف ٹائیگرفورس کے کارڈز تقسیم کئے۔ ٹائیگرفورس کے کپتانوں میں کارڈز تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پوسٹ کمانڈر تھانہ درگئی صاحب رحیم سمیت ٹائیگر فورس کے کپتانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان نے یونین کونسل کوپر کے انصاف ٹائیگر فورس کپتان آر جے ساجد علی اتمان خیل کو کارڈ دیکر پورے تحصیل درگئی کے یونین کونسلوں کے کپتانوں کو کارڈز دینے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان نے کہا کہ انصاف ٹائیگر فورس نے حالیہ کرونا وائر س کے وبائی صورتحال میں جس طرح ملک و قوم کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور امید رکھتے ہیں کہ جاری کردہ کارڈز سے ان کے حوصلے مذید بلند ہونگے اور ان کے لئے آسانی پیدا ہو گی۔ اس موقع پر انصاف ٹائیگر فورس یونین کونسل کوپر کے کپتان RJساجد علی اتمان خیل نے اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انصاف ٹائیگر فورس کے رضا کار خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکنہ مد د اور وطن عزیزکے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -