آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن دیرلوئر کے انتخابات مکمل
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن دیرلوئر کے انتخابات مکمل،شاکراللہ صدر،محمد حیات اللہ جنرل سیکرٹری منتخب،انتخابات مرکزی زیر نگرانی الیکشن کمشنر وحید جان، چیئرمین عبدالغفور کاکڑ، صو بائی چیئرمین ولی خان وردگ، سید منتظر شاہ،،امجد خان شنواری جوڈیشل کمپلکس بلا مبٹ میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اور سول کورٹس کے ڈیڑھ سو سے ذیادہ ووٹر ز نے ووٹ کا حق استعمال کیا،انتخابی نتا ئج کے مطابق شاکر اللہ صدر،محمد علی شاہ سینیئر نائب صدر،علیم خان نائب صدر،محمد حیات اللہ جنرل سیکرٹری،حضرت عثمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمد علی شاہ فنانس سیکرٹری،نواب زادہ سپورٹس سیکرٹری،سعیدالرحمٰن پریس سیکرٹری جبکہ نیک مالک خان آفس سیکرٹری منتخب ہو ئے،نومنتخب صدر شاکراللہ نے اس موقع پر جوڈیشل ملازمین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے،ملازمین کے عزت نفس کی بحالی بھرپور کوششوں کے عزم کا اظہار کیا