نوشہرہ‘ منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  نوشہرہ‘ منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ۔تھانہ اضاخیل پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 47.5کلوگرام افیون برآمد۔بین الصوبائی ملزم گرفتار۔معاشرے میں منشیات کے زہر پھیلانے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق:۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات کے تحت ملک کے مستقبل نوجوان نسل کو منشیات کے خطرناک زہر سے تاریکی کی طرف لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف جاری ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کا تسلسل جاری ہیں۔سیف اللہ خان SHOاضاخیل اور پولیس جوانوں نے جی ٹی روڈ پرعجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی قائم کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھے۔مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔بطرف پشاور سے آتی ایک مشکوک موٹر کار نمبری 258/KD کو حکمت عملی سے روکا گیا۔ڈرائیور سے پوچھ گچھ میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لیتے ہوئے خفیہ خانوں سے 47.5 کلوگرام افیون برآمد کر لیا گیا۔سید رضا شاہ تقی ولدسید نذیر شاہ ساکن روالپنڈی کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا۔ نوشہرہ پولیس کی نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -