اعلٰی تعلیمی اداروں میں، قرآن فہمی اور قرآنی علم کے حصول کو لازمی قرار دینا خوش آئند ہے: عنایت امین

      اعلٰی تعلیمی اداروں میں، قرآن فہمی اور قرآنی علم کے حصول کو لازمی قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) اعلی تعلیمی اداروں میں قرآن فہمی اور قرآنی علم کے حصول کو لازمی قرار دینا خوش آئند ہے-عنایت مائیں موجودہ حالات ہر لحاظ سیآزمائش سے بھر پور ہیں۔قدم قدم پرفتنیں ایمان کی گھٹتی بڑھتی حالت پر تیزی سے اثر انداذہ ھو رہے ہیں۔نوجوان نسل ہوا کے پتوں کی طرح بیسمت جا رہے ہیں۔ا ٹسٹ میں قرآن پاک کا علم ہی ہماری نسل کی ایمانی حالت کو سنورنے کا کام کریگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین خیبر پختونخواہ کی ناظمہ عنایت امین نے صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ممبران عنایت اللہ خان۔سراج الدین خان۔اور حمیرا خاتون کی طرف سے قرآن پاک کے تر جمعے کو جامعات میں لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرار داد لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مذید کہا کہ دنیا اور آخر ت میں فلاح و نجات کے لئے قرآنی تعلیمات کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا نہائت ضروری ہے۔باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قرآن پاک کی تعلیمات ہمیشہ کار گر رہیں ہیں۔عنایت امین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران ا گر چہ اسمبلی میں کم تعداد میں ہیں مگر ان کی کارکردگی اسمبلی میں سب پر بھاری ہوتی ہے۔انہوں نیحکومت اور تمام ممبران اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔جنھوں نے متفقہ طورپر اس قرار داد کو منظور کیا۔