بینک اور مالیاتی ادارے آج سے نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے
لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے آج (پیر) سے نئے اوقات کے مطابق کھلیں گے۔ تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک کھلیں رہیں گے۔بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ظہر کی نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر ایک سے 2 بجے تک ہوگا جبکہ جمعہ کی نماز کا وقفہ دوپہر ایک سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال 28 مئی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے اور جمعے کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بینک نئے اوقات