تھر پارکر، غذائی قلت، وبائی امراض کے باعث مزید 2بچے جاں بحق

تھر پارکر، غذائی قلت، وبائی امراض کے باعث مزید 2بچے جاں بحق

  

تھر پارکر(آئی این پی) مٹھی سول اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جون اور جولائی میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 76 ہو گئی جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 389ہو گئی ہے۔تھرپارکر سے ہم نیوز کے نمائندے محمد حنیف نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ دو ہزار سترہ میں بھی چار سو پینتالیس،دو ہزار سولہ میں چار سو اناسی، دو ہزار پندرہ میں تین سو اٹھانوے اور دو ہزار چودہ میں تین سو چھبیس بچے جاں بحق ہوئی۔

بچے جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -