حکام کی بے حسی‘شہبازشریف ہسپتال میں نیورووارڈکی تعمیر پر خاموشی
ملتان (وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے حکام کی عدم توجہی اور بے حسی‘گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نیورو کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
مریضوں کیلئے وارڈ تک مختص نہیں ہے اور نہ ہی وہاں تاحال کوئی نیورو سرجن وفزیشن تعینات ہوا ہے۔نیورو کے وارڈ کا قیام نہ ہونے سے حادثات میں مبتلا مریضوں کا رش و رحجان نشتر ہسپتال کی جانب ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام چلنے والے گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تاحال کوئی نیورو سرجری وارڈ نہیں بنایا گیا۔حالانکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے سابقہ و موجودہ اقتدار میں رہنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نے مذکورہ ہسپتال میں نیورو سرجری کا وارڈ بنوانے کی طرف توجہ نہیں دی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق حکومت مسلم لیگ نے سول ہسپتال‘فاطمہ جناح ہسپتال اور شہباز شریف جنرل ہسپتال تینوں کیمپس کو ایک بنا دیا جس کو سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ۔کروڑوں روپے فنڈز کی فراہمی کے بعد نیورو سرجری کا وارڈ کا قیام نہ ہونے پر سوالیہ نشان نے جنم لے لیا ہے۔شہر میں آئے روز سر کی چوٹ‘ریڑھ کی ہڈی کا ٹوٹنا‘لقوہ‘گردن و کمر کے مہرے سمیت دیگر نیورو سے متعلق مرض میں مبتلا ہونے والے افراد نشتر ہسپتال کی طرف جاتے ہیں۔یہاں پہلے سے ہی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے لوگ علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں اور آلو وہاں نیورو سرجری کے وارڈ میں بھرپور طبی امداد دی جاتی ہے۔ذرائع کے مزید مطابق اگر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں نیورو سرجری کا وارڈ قائم کر دیا جائے تو نشتر ہسپتال میں مریضوں کے رش کا بوجھ کم ہو جائے گا۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت ارباب اختیار سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بے حسی