رحیم یارخان،چوری کی 23وارداتیں، لاکھوں غائب

  رحیم یارخان،چوری کی 23وارداتیں، لاکھوں غائب

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) چوری کی 23 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ یو پی ایس بیٹریاں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

‘ گندم‘ سولر بیلنا‘ سامان کریانہ‘ آم‘ موبائل فون اور مویشی چرا کر فرار‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات میاں ٹاؤن کے رہائشی عارف علی کے ساتھ پیش آئی جہاں جہاں نامعلوم ملزمان 1 لاکھ 58 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات یوسف نگر کے رہائشی عبدالعزیز کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد رفیق نے 4 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ تیسری واردات موضع چوہدری کی رہائشی صوفیہ نورین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 33 ہزار 500 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ چوتھی واردات گلشن اقبال کے رہائشی محمد شفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا‘پانچویں واردات ترنڈہ گورگیج کے رہائشی وحید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد عابد وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا‘ چھٹی واردات احسان پور کے رہائشی ہارون خان کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم زاہد نے 85 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون چرا لیے‘ ساتویں واردات محلہ کانجواں کے رہائشی حسن ندیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات شیخ زید ہسپتال کے رہائشی مشتاق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات تعمیر ملت روڑ کے رہائشی محمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات حبیب کالونی کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 11ویں واردات گلشن عثمان کے رہائشی خضر سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرالی‘ 12ویں واردات درانی چوک کے رہائشی محمد امجد کے ساتھ پیش آئی جہاں جہاں ملزم ہدایت اللہ نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 13ویں واردات خواجہ بنگلوز کے رہائشی محمد شاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 22 ہزار روپے مالیت کا یو پی ایس بیٹریاں چرا لی‘ 14ویں واردات چک 133 کے رہائشی عبدالغفار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کی گندم چرا لی‘ 15ویں واردات دبئی ٹاؤن کے رہائشی عبدالرشید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت سولر پلیٹس چرا لی‘ 16ویں واردات چک 68 کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 7 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی چرا لی‘17ویں واردات چک 132 کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان دلشاد وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا بیلنا چرا لیا‘ 18ویں واردات سردار پور کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان مقیم وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا ہل چرا لیا‘ 19ویں واردات جیٹھ بٹھ کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی‘ 20ویں واردات جام پور کے رہائشی جمیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان صغیر احمد وغیرہ نے 2 لاکھ روپے مالیت کے آم چرا لیے‘ 21ویں واردات سلطان ٹاؤن کے رہائشی محمد اسلم کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد عمران وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا مویشی چرا لیے‘ 22ویں واردات ابو الحسن کے رہائشی بختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘23ویں واردات میاں ٹاؤن کے رہائشی عمیر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 68 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیااور فرار ہوگئے۔مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -