قادر پورراں میں ڈاکوؤں کی عوام کے ہاتھوں درگت کی ویڈیو وائرل

  قادر پورراں میں ڈاکوؤں کی عوام کے ہاتھوں درگت کی ویڈیو وائرل

  

ملتان(وقائع نگار)تھانہ قادر پوراں میں میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات کے لئے جانے والے ڈاکوؤں کی اہل علاقہ کے ہاتھوں درگت اور حوالہ پولیس کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز قادرپورراں میں میڈیکل(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

سٹورپر مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کرنے والے دومسلح افراد کو عوام نے جان جوکھوں میں ڈال کر پکڑ کے پولیس کے حوالے کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو وائرل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -