ہیلتھ کیئر کمیشن، 13 اتائیوں کے کلینک سیل

  ہیلتھ کیئر کمیشن، 13 اتائیوں کے کلینک سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں اتائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 92 علاج(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
معالجہ کے مراکز پر چھاپے مار کر 13 اتائیوں کے کلینک کو سربمہر کر دیا ہے۔ملتان صدر اور جلال پور پیروالا میں بالترتیب آٹھ اور پانچ کاروبار بند کیے گئے،جن میں نظر کلینک،زاہد میڈیکل سٹور،احسن کلینک،عادل میڈیکل سٹوراینڈ کلینک،بھٹی کلینک،رفیق کلینک،عاطف پنسار سٹور،آصف کلینک،حسنین میڈیکل سٹور،عرفان میڈیکل سٹور،خرم کلینک،المنصور میڈیکل کلینک اور عدنان میڈیکل سٹور شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے اب تک ضلع ملتان میں تقریباً مجموعی طور تین ہزار مراکز پر چھاپے مارے ہیں اور 739اتائیوں کے مراکز بند کیے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ بھر میں 72,700سے زائد علاج معالجہ کے مراکز پر ریڈ کر کے 26,412اتائیت کے کاروبار بند کیے ہیں اور پی ایچ سی کی ہیرنگ کمیٹیوں نے اتائیت کو 54 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کیے ہیں۔ علاوہ ازیں 13,800سے زیادہ عطائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دئیے ہیں۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کر دیاہے۔
سیل