ڈیرہ،لینڈ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن 18کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

  ڈیرہ،لینڈ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن 18کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): انٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑی کاروائی میں سرکاری اراضی پر ناجائز (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

قابض عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 18 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی اراضی کو قابضین سے واگزار کرا لیا ہے لینڈ مافیا کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ سخی سرور کے ایریا میں لینڈ مافیا نے سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا اور کمرشل تعمیرات قائم کر رکھی تھیں جن کے خلاف ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کے حکم پر سرکل آفیسر ارشد خان رند،ریڈر محمد ناصر،تحصیلدار مہر محمد شمعون کے ہمراہ سخت کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے 68 ایکڑ سرکاری اراضی مالیت 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیتی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے اور اس موقع پر سرکاری محافظین کو بھی بٹھا دیا گیا ہے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے مزید بتایا کہ سرکاری اراضی کے چپہ چپہ کی حفاظت کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں کسی بھی عناصر کو سرکاری اراضی پر قبضہ کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی اور عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا جا ئے گا ناجائز قابضین کان کھول کر سن لیں کہ وہ سرکاری اراضی پر قابض ہیں تو وہ رضاکارانہ طور پر اراضی کو خالی کر دیں ورنہ انکو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی جو کہ اراضی سرکاری قابضین سے واگزار کرائی جاتی ہے تو اس کی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے تاکہ آئندہ بھی کوئی سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ کر سکے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل کہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے کر ایسے عناصر جو کہ املاک پاکستان کا ناجائز قبضہ کر کے نقصان کر رہے ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ اوقاف عملہ بھی موجود تھا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -