کار حادثہ کے دوران پکڑے جانیوالے ڈاکو ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ملوث، تحقیقات شروع

  کار حادثہ کے دوران پکڑے جانیوالے ڈاکو ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ملوث، ...

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار) کار حادثہ کے دوران پکڑے (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

جانیوالے ڈکیت پنجاب کے مختلف تھانوں میں 302کے مقدمہ سمیت ڈکیتی چوری اور راہزنی کے مقدمات میں اشتہاری نکلے 2مقدمات تھانہ ٹبہ سلطانپور میں درج کر لیے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 120ڈبلیو میں موبائل ٹاور سے بیٹریاں اور نقدی لوٹ کرجاتے ہو ئے کار الٹنے کے سبب عوام کے ہتھے چڑھ جانے والے ڈکیت فیصل آبا د اور چوک اعظم کے تھانوں کے ایک قتل کے مقدمہ سمیت ڈکیتیوں اور راہزنی کے مختلف مقدمات کے اشتہاری نکلے ملزمان کچھ عرصہ سے تھانہ ٹبہ سلطانپور سمیت تحصیل میلسی کے مختلف علاقہ جات میں ڈکیتیاں کرنے میں مصروف تھے تھانہ ٹبہ سلطانپور کی حدود میں گزشتہ روز دوڈکیتیاں جن ایک الحاج پٹرول پمپ موضع اوجلہ سے دو اوپو کمپنی کے موبائل اور8000روپے چھینے اور دوسری واردات میں موبائل ٹاور سے 5عددبیٹریاں 3عددموبائل فون کل مالیتی1200000روپے چھینے اور پکڑے گئے تھانہ ٹبہ سلطانپور کی پولیس نے 2مقدمات درج کیے ہیں مزید تفتیش کے بعد مقدمات درج ہو نگے

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -