چولستان میں باران رحمت ہر طرف جل تھل ہو گئی

چولستان میں باران رحمت ہر طرف جل تھل ہو گئی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان میں باران رحمت ہر طرف جل(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

تھل ہو گئی ٹوبہ جات پانی سے بھر گئے جس کی وجہ سے جانوروں کیلئے خود رو چارہ اگنے کی امید بھی بڑہ گئی ہے۔ چولستانی علاقہ میں گزشہ کئی مہینوں سے خشک سالی کا شکار تھا،چولستان کے علاقے میر گڑھ،جام گڑھ،موج گڑھ،فورٹ عباس میں حالیہ ہونے والی بارش کی وجہ ہر طرف جل تھل ہوگیا ہے۔بارش کے ہونے سے چولستانیوں نے چہرے بھی خوشی سے کھل اتھے ہیں اور چولستانی علاقہ میں مختلف ٹوبہ جات بھی پانی سے بھر گئے ہیں جہاں سے انسان اور جانوروں کو سارا سال پینے کیلئے پانی مہیا ہوتا ہے۔بارش ہونے سے چولستان کے خشک میدانوں میں ایک مرتبہ پھر ہریالی لوٹ آئی ہے اور ہر طرف سرسبز چولستان ایک اور نئے اور خوشحال سال کی نوید سناتا نظر آتا ہے۔ چولستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کی اور انکے جانوروں کی زندگی کا دارومدار صرف بارش پر ہے اور جس سال بارشیں نہ ہوں وہ سال چولستانی زندگی کیلئے خطرناک سال ہوتا ہے تاہم امسال ہونے والے بارشوں کے سلسلے نے چولستانی علاقہ میں زندگی کی بہار کا بحال کر دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -