ڈیرہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16دکانیں سیل

ڈیرہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16دکانیں سیل

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان شہر میں (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

پابندی کے باوجود اتوار کے روز کھلی مزید 16 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں دکانیں سیل کرائیں اس آپریشن میں کارپوریشن اور دیگر محکموں کے خصوصی سکواڈ نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر تحصیل میں بلاامتیاز آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں اور پابندی کے روز متعلقہ کاروباری مراکز بند رکھیں۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -