اراضی تنازعہ: خون سفید، بھائیوں پر فائرنگ، ایک قتل،2شدید زخمی، بھانجی کی حالت نازک
ملتان(وقائع نگار)زمین کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دو بھائیوں اور بھانجی کو کو زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیاہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ کچہری روڈ پر محکمہ صحت کے دفتر کے سامنے گلی میں ایک گھر میں زمین کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
تنازع پر جھگڑا ہوا۔ساجد نامی شخص نے جھگڑے میں مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسکا سگا بھائی 23 سالہ ظہور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بھانجی انیقہ،شیر زمان اور گل زمان زخمی ہوئے۔فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے ظہور اور زخمیوں کو نشتر منتقل کیا۔جہاں ظہور کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ لوگ ایک ہی گھر میں رہتے تھے‘ ان کے پہلے بھی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
جاں بحق