پنجاب ٹیچرز یونین کے3دھڑے متحد‘ مشترکہ جدوجہد کا اعلان

پنجاب ٹیچرز یونین کے3دھڑے متحد‘ مشترکہ جدوجہد کا اعلان

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے 3 دھڑوں نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لئے متحد‘ مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں ہر گروپ کے 3 عہدیداران پر مشتمل ایگزیکٹو کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اسا تذہ کی تنخواہوں، پنشن (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

میں اضافہ، پروموشن کے لئے جدوجہد اور تعلیمی دفاتر میں ٹاؤٹ مافیا کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں جدوجہد کو یقینی بنائے گی- اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا کہ تین دھڑوں کے اساتذہ رہنما چوہدری سرفراز احمد، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی، محمد بشیر کنویرا، چوہدری بشیر وڑائچ، اللہ بخش قیصر، رانا احمد حسن، وحید مراد یوسفی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ہیں - پی ٹی یو کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسائل کے حل کے سلسلے میں جو لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس پرعمل کیاجائے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -