شادی سے 6دن قبل دلہا اغوا،گھر میں غم کے بادل چھا گئے

  شادی سے 6دن قبل دلہا اغوا،گھر میں غم کے بادل چھا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شادی سے 6 دن قبل دلہا اغوا‘شادی والے گھر میں غم کے بادل چھاگئے۔ بہاولپورکے علاقہ نیوسیٹ لائٹ ٹاون فیز 2کی جامع مسجد سے ایوب نامی شخص اغواہ کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور گھلواں کے رہاشی محمد حفیظ اللہ نے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میرے جواں سالہ بیٹے محمد ایوب کو گذشتہ روز نامعلوم گاڑی جس پرچار افراد سوار تھی مسجد میں داخل ہو ے اور میرے جواں سالہ بیٹے محمد ایوب کواغواہ کرکے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ میرے بیٹے کی 17جولائی کو شادی کی تاریخ مقررہے نامعلوم اغوا کاروں نے بیٹے کو اغوا کرلیا جس کی وجہ سے ہم پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں میری وزیراعلی پنجاب اور آر پی او،ر ڈی پی او بہاولپور سے اپیل کہ میرے بیٹے کی بازیابی میں میری مدد کی جائے۔
دلہا اغواء