مختلف شہروں میں خوفناک حادثے،8افراد جاں بحق،گھروں میں کہرام

  مختلف شہروں میں خوفناک حادثے،8افراد جاں بحق،گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، میلسی، گڑھا موڑ، کچا کھوہ،مظفر گڑھ، ڈہرکی،(نمائندگان پاکستان، بیور و رپورٹ)میاں چنوں کے نواحی گاؤں 126 پندرہ ایل موٹرسائیکل سوار پر درخت گر گیاابتدائی رپورٹ کے مطابق درخت آندھی کے باعث گرا حادثہ میں شہزاد افضل ولد محمد افضل اور نعمان افضل(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
ولد محمد افضل سکنہ 126 پندرہ ایل سکنہ زخمی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا حاصل پور کے رہائشی 55سالہ محمد اسلم اپنی بیٹی ثنا ء اسلم کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری VRK7997پر ٹبہ سلطان پور جارہے تھے کہ ٹرالی ٹریکٹر کراس کرتے ہوئے ٹرالی کا ٹو چین موٹر سائیکل سوار کے گلے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے گردن ٹوٹ کر علیحدہ ہو گئی۔ ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ مترو موقع پر پہنچ گئی۔ موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی اور ڈیڈ باڈی تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔جبکہ 26سالہ ثناء اسلم کو تشویش ناک حالت میں وہاڑی ہسپتال ریفر کر دیا ہے۔کچاکھوہ کے علاقہ 28دس آر کے رہائشی مستری فیصل بھٹی کی اہلیہ اورموسی مستری کی بھابھی گزشتہ روز گھر میں لگی ٹوکہ مشین سے چارہ کاٹ رہی تھی کہ بارش کا پانی موٹر میں پڑنے کی وجہ سے اچانک ٹوکہ مشین مین کرنٹ آگیا جس سیخاتون کو بجلی نے پکڑ لیا اسی اثنا میں اس کی تین سالہ بیٹی بھی اپنی ماں سے لپٹ گئی دونوں ماں بیٹی کو کرنٹ لگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں ماں بیٹی کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی فش فارم میں 11 سالہ لڑکی گر گئی, ڈوب کر جاں بحق, یہ افسوس ناک واقعہ خان گڑھ کی نواحی بستی لانگ میں پیش آیا جہاں مقامی کاشتکار خدا بخش کی 11 سالہ بیٹی رانی بستی کے ساتھ واقع ملک خلیل مونڈا کے فش فارم میں جا گری اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی, ڈہرکی کے مختلف علاقوں میں میں دو المناک روڈحادثات میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 9 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ رات دیر گئے سکھر ملتان ایم 5موٹر وے جھانپور کے مقام پر ایک اور المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہیگیا حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی مذکورہ مقام پرالمناک حادثہ پیش آیا زخمیوں کیبے ہوش ہو نے کیسبب ابھی تک انکینام معلوم نہیں ہوسکے تاہم انتظامیہ نے ورثاء کی تلاش کیلئے رابطے کرناشروع کر دیئے ہیں جبکہ آج صبح سویرے ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ نواں کوٹ کیمقام پر خوفناک حادثہ تیز رفتار ٹرالر اور مویشی لے کر جانے والی گاڑی میں تصادم 2 افراد موقع پر جاں بحق 3 افراد شدید زخمی ہو گئے متعد بکریاں بھی ہلاک اور زخمی تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ نواں کوٹ باگو بھٹو کیمقام پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے منڈی لے جانے والے مویشیوں سیبھری ڈاٹسن کو زوردار ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کارہائشی گلن بوذدار. شاہد علی لونڈ سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ صابر بوزدار سم?ت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں راہگیروں نے فوری طور پر ڈھرکی سول ہسپتال پہنچایا دیا ہے حادثہ میں متعدد بکریاں ہلاک اور زخمی ہوگء ہیں جبکہ ٹرالر اتناتیررفتاری کیساتھ روڈ پر سفر کر رہا تھا کہ مویشیوں کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد روڈ کیساتھ ہی ایک گھر کی دیوار سے بھی ٹکرا گیا گھر میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کیحوالے کردی گئی ہیں۔مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر کام کرتے بوئے کرنٹ لگنے سے ایک لائن مین جاں بحق ایک بے ہوش, مقامی زرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق کرمداد قریشی سب ڈویڑن کے ایس ڈی او نے چھٹی پر گئے سٹاف کو بلوا کر بغیر حفاظتی سامان فراہم کئے نورکبڑا کے قریب موضع سندن والی میں کام کے لئے بھیجا تھا جہاں مین لائن پر کام کرتے ھوئے کرنٹ لگنے سے ایک لائن مین جاں بحق جبکہ ایک بیہوش ھو گیا ھے جسے تشویشناک حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا ھے۔
حادثات