بھکر:عید پر جانوروں کی خریدوفر وخت،چھ سیل پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ

  بھکر:عید پر جانوروں کی خریدوفر وخت،چھ سیل پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ

  

بھکر(نامہ نگار)عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

میں عوام کو سہولت دینے کیلئے جانور منڈیوں کے علاوہ ضلع میں چھ سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ شہری علاقوں میں سیل پوائنٹس قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں اے ڈی سی عباس رضا ناصر، ایم ڈی کیٹل منڈی،اسسٹنٹ کمشنر ز،لائیوسٹاک،سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضانے بھکر،دریا خان،کلورکوٹ اور منکیرہ میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز کو ہدایت کی کہ متعلقہ علاقوں میں سیل پوائنٹس کا انتظام و انصرام احسن انداز میں کیا جائے۔انہوں تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے علاوہ ازیں سیل پوائنٹس کے مقامات پر جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے سائے،پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی،روشنی اور فوڈ پوائنٹس کے انتظامات کئے جائیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عید الاضحی کے سلسلہ میں سینٹی ٹیشن پلان فوری طور پر مرتب کیا جائے اور تمام سینٹری سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ کے عید الاضحی کے ایام میں شہری علاقوں میں صفائی کے عمدہ ترین انتظامات کئے جائیں خصوصاقربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے سینٹری سٹاف کو ہمہ وقت متحرک رکھا جائے تاکہ کسی جگہ صفائی کے مسائل پیدا نہ ہونے پائیں۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -