نشتر یونیورسٹی و ہسپتال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملازمین کی ٹریننگ

    نشتر یونیورسٹی و ہسپتال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملازمین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کورونا وائرس (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت ملازمین کی ٹریننگ کے حوالے سے ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے پرو وائس چانسلر پروفیسر احمد اعجاز مسعود۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشد ملک و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر نشتر پرو وائس چانسلر نے ڈاکٹر ارشد ملک کو آئی سی یو اوپر ایچ ڈی یو میں کورونا وائرس سے مبتلا مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔اس کے علاوہ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرا میڈیکس کی کورونا وائرس کے علاج کے حوالے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد نشتر ہسپتال ہو رہا ہے۔جہاں پر ماہر ایکسپرٹ اپنی رائے سے مریضوں کے علاج کے طریقہ کار سے روشناس کروائیں گے۔