کرونا کیخلاف جنگ،398پولیس اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعام تقسیم
وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
اللہ چوہان کی طرف سے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن پر موجود فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والے398 پولیس اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعام تقسیم کئیتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی طرف سے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن پر موجود فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والے398 پولیس اہلکاران میں 6لاکھ 18ہزار کیش انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے پولیس افسران اور جوانوں کو سی سی تھری سرٹیفکیٹس کورونا وائرس کے دوران قرنطینہ سنٹرز, تبلیغی مراکز, ہسپتالوں میں آئسولیشن سنٹرز, ناکہ بندی پوائنٹس اور مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر دئیے گئے اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس جس طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر آ کر کورونا کے خلاف سینہ سپرہوئی وہ قابل تحسین ہیں پولیس اہلکار ناکوں سے لے کر قرنطینہ سینٹرز تک اور کورونا مریضوں کو ہسپتالوں تک لیجانے سے لے کر ان کی تدفین تک کے مراحل میں فرنٹ لائن پر نظر آ رہے ہیں یہ سب اہلکار براہ راست کورونا کی زد میں ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل فرائض سر انجام دے رہے ہیں سی سی تھری اور کیش انعام دینے کاسلسلہ مرحلہ وائز مسلسل جاری رہے گا جس کا مقصد جوانوں کا مورال بلند کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید جانفشانی کے ساتھ ادا کریں دوران تقریب ماسک اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا جبکہ تقریب سے قبل کلورینیش بھی کروائی گئی۔
انعام تقسیم