پنجاب میں سی این جی سٹیشنز تیسرے روز بھی بند،شہری پریشان

  پنجاب میں سی این جی سٹیشنز تیسرے روز بھی بند،شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں سی این جی سٹیشنز 3روز بعد بھی نہ کھل سکے‘ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو ٹیکنیکل خرابی کی وجہ بتا کر ملتان سمیت پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔ایک روز بعدسپلائی بحال کرنے کا کہا گیا مگر 3روز گزر گئے لیکن گیس کی فراہمی بحال نہیں کی گئی‘ اس صورتحال میں سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین مشکلات کا شکار ہیں‘آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایل این جی بیسڈ سی این جی فروخت کی جا رہی ہے جو قطر اور دیگر ممالک سے امپورٹ ہوتی ہے‘ سی این جی سٹیشنز مالکان اسے خریدتے ہیں اور بھاری ٹیکسز بھی حکومت کو ادا کرتے ہیں‘ اس لئے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کئے جانے کا جواز پیدانہیں ہوتا۔
شہری پریشان