حکومت آزادی صحافت کیلئے اقدامات کرے:لیاقت بلوچ

  حکومت آزادی صحافت کیلئے اقدامات کرے:لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکوت صحافت کی آزادی اور حکومت پر تنقید کے خاتمے کیلئے ہر آمرانہ اقدام کررہی ہے۔ حکومت صحافیوں کا معاشی قتل بند کرے، آزادی صحافت کو سہولتیں مہیا کی جائیں۔ اقتصادی حالات سے بد حال صحافیوں کی مدد کی جائے ان کے گھروں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میں فاقوں کا حکومت احساس کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے ایمانی جذبہ، حکمت اور ترکی کے اہل ایمان عوام کے جذبوں کی کمال مہارت سے ترجمانی کی ہے۔ آیا صوفیہ کی اصل حالت جامع مسجد کی بحالی پر ترکی کی اعلیٰ عدلیہ اور قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ترک مساجد بحال کررہے ہیں پاکستانی ارتغل مساجد بند اور گرا رہے ہیں جبکہ مندر تعمیر کرنے میں غرق ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور ہر قیمت پر حفاظت کی جا ئے لیکن ملک کی غالب اکثریت کے دینی، مذہبی جذبات کو عدم حکمت سے اشتعال نہ دلایا جائے۔ پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ آیا صوفیامسجد میں 24جولائی کو نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے ہیں حکومت پاکستان اس میں سہولت مہیا کرے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -