میپکو:مالی سال کے دوران بلنگ کی مد میں 2 کھرب 25 ارب54کروڑ کی وصولیاں
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ایس ایس اینڈ ٹی ڈویڑن ڈی جی خان میں ریٹائرہونے والے ایس ایس او فرسٹ صلاح الدین کے اعزاز(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی ڈویڑن ڈی جی خان یاسر فاروق نے کہا کہ محکمہ سے باعزت ریٹائر منٹ ایک اعزاز ہے۔محکمہ کی خدمت کرکے باعزت ریٹائرمنٹ پر ریٹائرہونے والے ایس ایس او فرسٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تقریب کے موقع پر سیفٹی سے متعلق بھی ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویڑن کے سٹاف کو آگاہی دی اور کہا کہ گرڈاسٹیشنوں اور لائنوں پر کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی کا مکمل استعمال یقینی بنایاجائے اور سیفٹی پالیسی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویڑن راجن پور محمد شریف بگٹی، ایس ڈی او ڈی جی خان محمد رمضان، لیاقت علی، لائن سپریٹنڈنٹ رحیم بخش، محمد عمران اور گرڈاسٹیشنوں کے انچارج اور لائن سٹاف نے شرکت کی۔
وصولیاں