عید، منڈی مویشیاں میں جانوروں کی خرید وفروخت شروع، ریٹس ہائی

  عید، منڈی مویشیاں میں جانوروں کی خرید وفروخت شروع، ریٹس ہائی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عید الاضحیٰ قریب آتے ہی کوٹ ادو وگردونواح کی جانوروں کی منڈی میں قربانی کرنے کیلئے جانوروں کی فروخت کیلئے جانوربڑی تعداد میں آناشروع ہوگئے،قیمتیں آسمان تک جا پہنچی،خریدار پریشان،اس بارے تفصیل کے مطابق عید(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

الاضحی میں 18روز باقی ہیں جبکہ کوٹ ادو وگردونواح کی جانوروں کی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت کیلئے بڑی تعدادجس میں گائے، ببھینس، بکرہ، اور دیگر جانور منڈی میں پہلے سے ہی پہنچ چکے ہیں جنکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،اس وقت بکرہ کی قیمت 10ہزار روپے سے لیکر45ہزار روپے تک، بھینس کی قیمت 70ہزار روپے سے لیکر1لاکھ روپے تک جبکہ گائے کی قیمت 50ہزار روپے سے لیکر70ہزار روپے تک لی جا رہی ہے،اس موقع پر مختلف مالکان کا کہنا تھا کہ وہ سارا سال ان جانوروں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ ان جانوروں کی اچھی طرح سے دیکھ بال بھی کرتے ہیں تاکہ خریدار کو وہ جانور دیکھتے ہی پسند آجائے جانوروں کو اچھی خوراک کے ساتھ انہیں ویکسین بھی دی جاتی ہے، کیونکہ کوئی جانور بیمار نہ پڑ جائے، اس لیے جانوروں کے ڈاکٹرز سے ان جانوروں کا مہنگے سے مہنگا علاج کراتے ہیں لیکن ان کو وہ قیمت نہیں ملتی ہے جتنے وہ اخراجات کرتے ہیں، دوسری جانب قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس سال گذشتہ سال کے برعکس جانوروں کی قیمتوں میں زائد اضافہ کیا گیا ہے،اس کے باوجود بھی وہ قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری ضرور کریں گے، مالکان اور بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو شروعات ہے، عید جیسے جیسے قریب آئے گی تو قربانی کے جانوروں میں خریداری میں تیزی آئے گی اور قیمتوں میں اضافہ آئے گا، اس وقت کورونا وائرس کی وجہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے وہ افراد اور مالکان جانور فروخت کر رہے ہیں جنہیں پیسے کی ضرورت ہے،جبکہ کئی افراد قربانی کے جانور منڈی میں ابھی تک لیکر نہیں آئے ہیں۔

جانور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -