بھکر، اشتہاریوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم

بھکر، اشتہاریوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر(نامہ نگار) ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف اشتہاری مجرمان(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
کے خلاف مہم کو تیز کر کے ان کو املاک قرقی اور پناہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کو موثر کرنے کا حکم د ے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور تمام سرکل تھانوں کے ایس ایچ اوز گشت پر خود آوٹ ہوں اوربلا نمبر موٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں جبکہ ایک ہی جگہ پر باربارہونے والے جرائم کی نشاہدہی کی جائے اوران کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔احکامات میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز اور ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔