احمد پور لمہ، پولیس آپریشن، ملزم بازیاب،5ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

  احمد پور لمہ، پولیس آپریشن، ملزم بازیاب،5ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)ڈی ایس پی کی زیر نگرانی تھانہ احمدپورلمہ اور بھونگ میں پولیس نے مغوی بازیاب کرکے5 ڈاکووں کوگرفتار کرلیا 29لاکھ سے زائد مال مسروقہ اور لاکھوں روپے نقدی سمیت ناجائزاسلحہ برامد،ڈی پی اور رحیم یارخان منتظر مہدی نے صادق آباد کے نواحی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

تھانہ احمدپورلمہ میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے کچہ سمیت دیگر علاقوں کے کیچھ ڈاکووں نے عوام جینا اور سکون حرام کررکھا تھا جس پر ڈی ایس پی سرکل صادق آباد حافظ خضر زمان کی زیر نگرانی ایس ایچ اور تھانہ احمدپورلمہ صفدر اقبال سندھو،ایس ایچ اوتھانہ بھونگ امجد رشید،سب انسپکٹر منظور احمد بھٹہ،سب انسپکٹر شمن رام،اے ایس آئیز خادم حسین، جام محمد اصغر،عرفان علی،محمد طارق،اور ایلیٹ پر مشتمل شامل مغوی کی بازیابی اور ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے حکمت عملی کے تحت کاروائی کی گئی کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس دوران پانچ لاکھ تاوان کا مغوی اللہ رکھیا کو بازیاب کرالیا گیا،اغواہ کاروں کے ٹھیکانوں پر گیراؤ کرکے اغواہ کار نزیر،کو کلاشنکوف سمیت گرفتار،جبکہ تصور حسین کو بھی باحفاظت بازیاب کرکے پولیس تھانہ احمد پورلمہ نے اشتہاریوں سمیت 5 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے 29 لاکھ 67 ہزار کا مال مسروقہ جس میں مویشی،موٹرسائیکلیں،ولاکھوں روپے نقدی برامد کرلیے گئے پولیس نے کاروائیوں میں بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ بڑی مقدار میں منشیات،ہزارولیٹر شراب بھی برامد کرلی پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او منتظر مہدی نے ڈاکووں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ڈاکووں کا ہر محاز پر تعقب کرینگے،ڈاکووں کے سہولت کار وں کوبھی قانون کے شکنجے سے کچل دیا جائیگا،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر ڈی ایس پی سرکل صادق آباد حافظ خضر زمان، ایس ایچ او تھانہ احمد پورلمہ صفدر اقبال سندھو،ایس ایچ او بھوگ امجد رشید کو ٹیم سمیت خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جرائم کے خلاف کاوشیں قابل ستائش ہیں اس موقع پر ڈاکووں کے قبضہ سے برامد ہونے والا مال مسروقہ،نقدی،اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں مدعی مالکان کے حوالے کی گئیں پولیس کی کامیاب کاؤشوں پر معزز شہریوں،تاجروں فضل خان پٹھان،مظہر خان ڈنڈام،ودیگر نے مالہائیں پہنائی اور خراج تحسین پیش کیا پریس کانفرنس کے موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد،ڈی ایس پی حافظ خضر زمان خان،ویگر سرکلز تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔

اسلحہ برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -