میپکو، ڈیرہ غازیخان ریکوری کے حوالے سے سب سے آگے

  میپکو، ڈیرہ غازیخان ریکوری کے حوالے سے سب سے آگے

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کروناکی خطرناک وبا کے باوجود مالی سال 2020؁ء میں ایک مرتبہ پھر ڈی جی خان(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

نے میدان مار لیا، 122.43فیصد ریکوری کے ساتھ میپکومیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،بہاولنگر% 112.06فیصد ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پراور رحیم یارخان112%فیصد ریکوری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہاسرکل ڈی جی خان میں ڈویژن تونسہ 134.37%فیصد ریکوری کے ساتھ پہلے اور ڈی جی خان ڈویژن 126.31%فیصد ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ڈویژن ڈی جی خان نے پرائیویٹ اور گورنمنٹ اداروں سے ریکوری میں بہتری دکھائی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میپکوکی جانب سے جاری کردہ سرکلرکے مطابق میپکوکمپنی میں رواں سال جون 2020؁ کی ریکوری میں سب سے بہترین کارکردگی ڈیرہ غازیخان کی رہی جس میں 122.43%فیصد ریکوری کے ساتھ کمپنی کو 2ارب 68کروڑ 12لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی، اس موقع پر ایس ای ڈیرہ غازیخان عمران محمود نے اپنے دفتر میں سرکل کے تمام افسران کی میٹنگ طلب کی جس میں ایکیسن ڈی جی خان ممتازاحمد سولنگی، ایکسین تونسہ محمدعلی یاسر،ایکسین کوٹ چھٹہ فرقان زکریااور ایکسین راجن پور عزیز احمدنے شرکت کی، ایس ای عمران محمود نے سرکل ڈیرہ غازیخان کی کے افسران اور عملہ کی جانب سے محنت اور لگن سے کام کرنے کوسراہااو ر کرونا کے باوجود میپکومیں بہترین کارکردگی کے بعد پوزیشن حاصل کرنے پر تمام افسران کومبارکباد دیتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح لگن اور محنت سے کام کرنے کی توقع ظاہر کی۔

آگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -