مظفر گڑھ، کرپشن، چیف آفیسر سلیم عامر بھٹی معطل، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  مظفر گڑھ، کرپشن، چیف آفیسر سلیم عامر بھٹی معطل، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)سابقہ ضلع کونسل مظفر گرھ میں کرپشن،اختیارات کا نا جائز استعمال،غیر قانونی الاٹمنٹ،آبی گزر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

گاہوں کی نیلامی میں بد عنوانیوں سمیت دیگر الزامات کی زد میں آٗئے چیف آفیسر سلیم عامر بھٹی کو معطل کر دیا گیا،تحصیل کونسل کے چیف آفیسر کا اضافی چارج میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر عثمان سرویا کو دیدیا گیا،مبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کیئے جا نے کا امکان،تفصیل کے مطابق تحصیل کونسل مظفر گڑھ کے چیف آفیسر سلیم عامر بھٹی کو تحقیقات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے اور انکی زمہ داریاں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کو سونپ دی گئی ہیں،زرائع کے مطابق سلیم عامر بھٹی پر سابقہ ضلع کونسل کے دور میں کرپشن،اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ارضی کی قواعد وضوابط کے بر عکس الاٹمنٹ اورآبی گزر گاہوں کی نیلامی اور آمدنی،مشتہری فیس،پیور فووڈ فیس وصولی،ترقیاتی منصوبہ جات وغیرہ میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے زرائع کے مطابق محکمہ بلدیات لاہور نے مبینہ کرپشن بارے تحقیقات نیب سے کروانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -