زرتاج گل کیساتھ جو کچھ ہوا وہ خود واقعہ کی ذمہ دار:ن لیگ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): سردار اویس احمد خان لغاری پر الزام (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل کے ساتھ فورٹ منرو میں جو کچھ ہوا اس کی وہ خود ذمہ دار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی سابق تحصیل کونسلر بیگم نسیم اختر عرف خالہ نمو نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سردار اویس احمد خان لغاری اپنے قبیلے کے سردار ہیں انہوں نے ہمیشہ خواتین کی عز ت کی ہے زرتاج گل نے ان پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں فورٹ منرو میں جو کچھ ہوا وہ حلقے کی عوام سے وعدے پورے نہ کر نے کا رد عمل ہے زرتاج گل نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ان کو حلقے کی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
ن لیگ