فورٹ منرو میں زرتاج گل کی انٹری،کھلی کچہری میں مختلف محکموں کیخلاف شکایات کے انبار

  فورٹ منرو میں زرتاج گل کی انٹری،کھلی کچہری میں مختلف محکموں کیخلاف شکایات ...

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

تبدیلی زرتاج گل کا فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس میں انتظامیہ کے ہمراہ کھلی کچہری کی صورت میں فورٹ منرو کے عوام کے مسئلے مسائل سنے اس موقع پر زرتاج گل نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر متعلقہ انتظامیہ کو احکامات جاری اجلاس میں فورٹ منرو کے تمام بنیادی سہولیات پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر واپڈا کے آفیسران نے فورٹ منرو میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے زرتاج گل کو بریفنگ دی اور بتایا کہ بہت جلد فورٹ منرو پانی اور بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔کھلی کچری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور واپڈا کے خلاف شکایت کے انبار لگائے جنہیں حل کرنے کی ہدایت کی گئی دریں اثناء وزیر مملکت زرتاج گل سے فورٹ منرو میں علاقہ مکینوں اور پارٹی ورکروں کی ملاقات انہوں نے علاقے کے درپیش مسائل سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا جس میں صاف پینے کے پانی، بجلی،تعلیم صحت اور سیاحت کے مسائل شامل تھے۔

انبار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -