کھوکھلے نعروں،جھوٹے دعوؤں نے عوام کو پریشان اور خودکشیوں پر مجبور کیاڈاکٹر صفدر ہاشمی

  کھوکھلے نعروں،جھوٹے دعوؤں نے عوام کو پریشان اور خودکشیوں پر مجبور ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی پریشانیوں اور مشکلوں میں اضافہ کیا عوام پوچھتے ہیں تعلیم صحت (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

انصاف کے دعویدار کہاں ہیں؟ قوم کو ریلیف دینے والے کہاں ہیں پیٹرول مہنگا ہوتا ہے سستا ہوتا ہے پھر مافیا کو نوازا جاتا ہے اور پیٹرول مہنگا کیا جاتا ہے لیکن مافیاء کو کسی نے نہیں پوچھا۔ چینی آج بھی شہر میں نایاب ہے کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ چینی مافیا عوام کو لوٹ کر آج لندن میں عیاشی کر رہی ہے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حکومت نے مسائلستان بنا دیا حالات یہ ہیں کہ کرپشن، چوری کے کیسز پر تمام سیاسی جماعتیں چپ سادھ لیتی ہیں مندر کی تعمیر پر ایوان میں جب بات کی تو خواجہ آصف دیگر مذاہب یاد آگئے ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا اور تاریخ کا غلط رخ پیش کیا انہوں نے کہا خواجہ آصف کو مسئلہ یہ ہے کہ ان تمام کرپٹ ٹولوں کی پریشانی جماعت اسلامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ ہڑپ کرنے والوں کا احتساب قوم کو کرنا ہوگا اب قوم کی بیداری اور صحیح چناؤ سے ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی عوامی تبدیلی کی قائل ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنے ہونگے یہی مسئلہ کا حل اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی کارکردگی سے خود پریشان ہے اگلے کچھ مہینوں میں وہ خود ہینڈاپ کر لے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -