حکومت غریبوں کی بحالی،خوشحالی کیلئے اقدامات کرے، حامد سعید کاظمی

  حکومت غریبوں کی بحالی،خوشحالی کیلئے اقدامات کرے، حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ شروع میں حکومت کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے ان پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکتی نظر آرہی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ہے کورونا کی وبا اپنی جگہ،مہنگائی اور غربت کا رنا ناسوا اس پر مستزالاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال پہلے غریب اور متوسط طبقے کی آہیں اور چیخیں نکل رہی تھیں لیکن اب تو امیروں کے نالے بھی بلند پونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم السعید ملتان سٹی کے صدر محمد بلال سعیدی کی اہلیہ کے چہلم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتکو چاہئیے کہ وہ غریبوں کی بحالی اور متوسط طبقہ کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قل خوانی،تیجہ،دسواں اور چہلم وغیرہ کو درست نہیں سمجھتے حالانکہ وہ اپنے روپے پیسے کی کمائی کو اپنے عزیزواقرباء اور دوستوں کو بھیجتے رہتے ہیں ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ آپ کی کمائی ہے آپ اسے دوسروں کو کیوں بھیج رہے ہو دیکھا جائے تو اصل کمائی تو نیکی کی کمائی ہے جو ہمارے صحیح کام آئیگی اگر ہم فاتحہ خوانی،قرآن خوانی کرکے اپنے اغرہ واقربا کو بھیجتے ہیں اور ان کی روح کو ایصال ثواب کرتے ہیں انہیں نیکی کی کمائی بھیجتے ہیں تو پھر اعتراض کیونکر؟ چہلم کی تقریب میں محمد بلال سعیدی،علامہ خورشید احمد صدیقی، محمد ایوب بزدار، تنظیم السعید کے مرکزی رابطہ سیکرٹری احمد اقبال سعیدی،صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی،محمد ارشاد سعیدی،حاجی سعید احمد سعیدی،محمد رمضان سعیدی،محمد رمیض بدر سعیدی،ملک برخوردار بچہ سعیدی،محمد کاظم سعیدی،حافظ محمد سلیم سعیدی،قاری محمد امجد سعیدی،حافظ محمد عرفان سعیدی،سید سعید الحسن بخاری اوراہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حامد سعید