زرتاج گل کی گاڑی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت4اہلکار معطل

زرتاج گل کی گاڑی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت4اہلکار معطل

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس نے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار معطل کر دئیے سرکل آفیسر کی انکوائری شروع ہوگئی وفاقی وزیر مملکت زرتاج(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

گل وزیر کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقع کا فوری نوٹس لیا ایس ایچ او کو معطل کر دیا سرکل آفیسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی صحافیوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے گزشتہ روز فورٹ منرو میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے ساتھ پیش آنے والے والے نا خوشگوار واقع بارے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اس معاملہ پر انکوائری آفیسر رسالدار سردار خرم خان کھوسہ کو مقرر کر دیا گیا ہے غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوء رعایت نہیں کی جائے گی سرکل آفیسر سید خان سمیت سب کی انکوائری کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او نصراللہ لغاری سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -