احمد حسین ڈیہڑ سستی شہرت کیلئے شاہ محمود کی کردار کشی کررہے ہیں،عدنان ڈوگر

  احمد حسین ڈیہڑ سستی شہرت کیلئے شاہ محمود کی کردار کشی کررہے ہیں،عدنان ڈوگر

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگرنے پریس کانفرس میں انکشاف کیا ہے کہ یہ اطلاعت مل رہی ہیں کہ تحریک انصاف کہ ایم(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

این اے احمد حسین ڈیہڑ کے خلاگ نیب کا شیکنجہ تیار ہے اور تحقیقات جاری ہے اس لیے وہاپنا دباؤ بڑھانے کی ناکام کو شش کرہے ہیں سٹی جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ کی لاہور میں ایک سابق وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس کہ بعد تحریک انصاف کے بارے میں ان کا رویہ تبدیل ہوا ہے سجاد سیال،شیخ واجد شوکت ودیگر نے کہا کہ اگر احمد حسین ڈیہڑ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاجی تحریک کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مزید کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دور سیاست میں کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کرپشن کرنے والوں کو ساتھ دیا ہے ہمیشہ سے مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی۔جنوبی پنجاب کی ترقی وتعمیر کے لیے ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی کو ساتھ لے کر چلے۔احمد حسین ڈیہڑ نہ جانے کس سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اور مخالفین کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔احمد حسین ڈیہڑ یہ جھوٹے الزامات لگا کر کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نہ صرف پورا پاکستان بلکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔احمد حسین ڈیہڑ سستی شہرت پانے کے لیے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ کرپشن کا الزام شاہ محمودقریشی پر لگانا بھونڈا مزاق ہے احمد حسین ڈیہڑ بتائیں کونسا افسر کرپشن کر رہا ہے جو افسر کرپشن کرے گا اس کا گریبان پکڑیں گے احمد حسین ڈیہڑ کا اپنے ایم پی ایز کے ساتھ بھی رویہ ٹھیک نہیں ہے۔احمد حسین ڈیہڑنے لاہور میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ الزامات لگائے۔ماضی کی سیاست میں احمد حسین ڈیہڑ نے جتنے لوگوں کے ساتھ وفا کی یہ سب جانتے ہیں یہ خود کبھی کسی کے ساتھ مخلص نہیں رہے۔اگر انہیں وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے اتنی پریشانی ہے تو استعفی دے دیں۔ویسے بھی سنا ہے کہ ناحمد حسین ڈیہڑ پر نائب میں کیس موجود ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت نے کبھی بھی کرپشن کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا۔تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم اور سٹی تنظیم تما م عہدیداران کے باہمی مشاورت سے بنی ہے۔ہر حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے کارپوریشن کے فنڈکا 60 فیصدایم این اے اور40ایم پی اے کو دیا گیا۔ اور اگر احمد حسین ڈیہڑ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کردار کشی کرنا بند نہ کی تو ہم ان کا گہراؤ کرنے پر مجبور ہونگے۔چیف ہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی

پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،سٹی جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ،انفارمیشن سیکرٹری شہباز قریشی نے ملتان سٹی سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دور سیاست میں کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کرپشن کرنے والوں کو ساتھ دیا ہے ہمیشہ سے مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی ملک احمد حسین ڈیہڑ کو ان پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاھیے۔احمد حسین ڈیہڑ کی محسن کشی اور بے وفائی کی داستانیں زبان زد عام ھیں لیکن اگر اب انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو تحریک انصاف ان کا محاسبہ کرے گی۔اگر احمد حسین ڈیہڑ میں اخلاقی جرات ھے تو استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں۔ تحریک انصاف اور ملتان میں کرپشن ھے تو انہوں نے پارٹی کے پارلیمانی اجلاسوں میں آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا سیکرٹریٹ ھر صورت میں ملتان میں ھی بنے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کی ترقی وتعمیر کے لیے ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی کو ساتھ لے کر چلے۔احمد حسین ڈیہڑ نہ جانے کس سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اور مخالفین کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

عدنان ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -