تونسہ، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کیلئے اجلاس طلب

  تونسہ، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کیلئے اجلاس طلب

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کیلئے اجلاس طلب کیا جس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام،ریونیو اور دیگر سرکاری واجبات کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہا کہ وزیر اعلی کے ترقیاتی پیکج کے تحت تحصیل تونسہ شریف میں اربوں روپے کے مختلف مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں۔مدت تکمیل اور مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اجلاس طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -