مظفر گڑھ،یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی غائب

  مظفر گڑھ،یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پوربگاشیر(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
میں عوام کو ا?ئے روز کسی نہ کسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول کی مصنوعی قلت کو جیسے تیسے ختم کیا گیا اب گزشتہ کئی روز سے ضلع مظفرگڑھ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے ارد گرد کے بیشتر اضلاع میں شہریوں کو سبسڈی ریٹ پر 68 تا 70 روپے فی کلو چینی مل رہی ہے لیکن ضلع مظفرگڑھ کے باسیوں کو سستی چینی سے تاحال محروم رکھا جا رہا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ مافیا کو فائیدہ پہنچانے کیلئے مظفرگڑھ میں سبسڈی والی چینی کی فراہمی کو روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کسی چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مظفرگڑھ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسیڈائز چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔
چینی غائب