میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا ریسکیو 1122 دفتر کا دورہ

میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا ریسکیو 1122 دفتر کا دورہ

  

ملتان(وقائع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا ریسکیو(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

1122 دفتر کا دورہ،حفاظتی سامان تقسیم،1122 کے افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ کیا اس دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزائی سے ملاقات کے دوران ریسکیو 1122 کے افسران و ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ریسکیو 1122 کے جوانوں نے جو کردار ادا کیا اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس،ریسکیو کے تمام اہلکاروں نے کورونا ایمرجنسی کے دوران اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے،ادھر وفد کی جانب سے کے این 95 ماسک،سرجیکل ماسک پی پی ایز کٹس اور دیگر حفاظتی سامان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ریسکیو 1122 کے حوالے کیا،وفد میں ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر شامل تھے، اس موقع پر ڈاکٹر ناطق نے پی ایم اے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے دی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا اور عوام کی خدمت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -