قصبہ کالا،منشیات فروش کیخلاف تاجروں،طلباء کی احتجاجی ریلی

  قصبہ کالا،منشیات فروش کیخلاف تاجروں،طلباء کی احتجاجی ریلی

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) نجمن تاجران کے صدر عتیق خان لْنڈ کی سرپرستی میں احتجاجی ریلی انعقاد کا گیا ریلی میں طلباء،نوجوانوں اور دوکانداروں کی ایک بڑی(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر انڈس ہائی پر منشیات مٹاؤ نوجوان نسل بچاؤ اور نوجوان نسل کو جینے دو کا نعرہ لگاتے رہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خالد سعید لْنڈ نے کہا کہ اب تک ہمارے سینکڑوں نوجوان بھائی منشیات جیسے زہر کے استعمال کے سبب اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان منشیات جیسے لعنت میں مبتلا ہے اور منشیات فروش ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کر نے میں مصروف ہیں انھوں نے کہاکہ آج ماؤں اور بہنوں سے درد پوچھا جائے جن کے لخت جگر اور اکلوتا بھائی منشیات کے عادی بن کر اور معاشرے میں در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور اپنی نشہ پوری کرنے کیلئے اپنے ہی گھروں کے سامان چوری کر کے فروخت کرنے پر مجبور ہیں انجمن تاجران کے صدر سردار عتیق خان لْنڈ کہاکہ شادن لْنڈ و گردونواح میں منشیات کے روک تھام کیلئے ہم سب نے جدوجہد کرنا ہے تاکہ آئندہ آنے والا ہماری نوجوان نسل اس لعنت سے محفوظ رہ سکے مظاہرین سے سلیمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہ شادن لْنڈ و گردو نواح میں منشیات کے اڈے قائم ہیں اور سرعام منشیات فروشی کیاجارہاہے انھوں نے کہاکہ جن گھروں میں منشیات فروخت کیا جاتا ہے ان ہی بچے اس لعنت میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں اور انکی بھی زندگی تباہ ہو رہی ہے انھوں نے کہاکہ ہم منشیات فروشوں سے مقابلہ تو نہیں کر سکتے لیکن اتنا کر سکتے ہیں کہ جہاں جس گلی محلے میں منشیات فروخت ہو رہاہے وہاں پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا تاکہ لوگوں میں منشیات سے تباہی کے حوالے سے شعور بیدار ہو سکے اور اپنے بچوں کو منشیات جیسے زہر سے دور کرسکیں مظاہرین نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن کیا جائے تاکہ آنیوالی نوجوان نسل اس چنگل بچ سکے.

احتجاجی ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -