ملتان:ڈکیتی اور چوری کی پے درپے وارداتیں‘ لاکھوں کا مال”پار“

  ملتان:ڈکیتی اور چوری کی پے درپے وارداتیں‘ لاکھوں کا مال”پار“

  

ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ بستی خداداد میں نامعلوم افراد مجاہد کے گھر سے نقدی اور موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔ایم ڈی اے دفتر کے باہر سے عتیق کی مو ٹرسائیکل (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

چوری ہو گئی۔تھانہ قطب پور کے علاقہ لیاقت آ باد میں عابد کے گھر سے لیپ ٹاپ چوری ہو گیا۔تھانہ مظفر باد کے علاقہ مو ضع شیر شاہ میں فیاض کے گھر سے دو بچھڑے چوری ہوگئے۔تھانہ سیتل ما ڑی کے علاقہ 40 فٹی روڈ پر نوسوبازوں نے طاہر سے 7 ہزار رو پے ہتھیا لئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ موضع سندیاوالہ میں مسلح افراد نے عابد سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ حسن آباد میں 4 نامعلوم مسح افراد نے تلمبہ کے رہائشی حسنین سے گن پوائنٹ پر کار اور نقدی چھین لی۔تھانہ گلگشت کے علاقہ رحمان کالونی میں نا معلوم افراد شیر محمد کے گھر کے تالے توڑ کر 12 تولہ سونا اور نقدی کل مالیت ساڑھے 9 لاکھ رو پے لے گئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں تین نامعلوم مسلح افراد میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے 90 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔حسین آگاہی بازار سے حسین سمیت 5 افراد کے موبائل فون چوری ہو گئے۔نیو ملتان میں مسلح افراد نے شاہد سے 1 لاکھ روپے نقدی چھین لی۔سٹی شجاعباد میں سرکاری سکول سے بیٹریاں چوری ہوگئیں۔

ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -