خانیوال:تھانہ صدر کی حدود میں ریکارڈ وارداتیں

  خانیوال:تھانہ صدر کی حدود میں ریکارڈ وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار) تھانہ صدر کے حدود میں ڈاکو راج(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
اہل علاقہ کی نیند یں حرام ہو گئیں تفصیل کے مطا بق تھانہ صدر خانیوال کی حدود میں مسلحہ ڈاکوؤ ں کے گروہ نے اہل علاقہ کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اسلحہ کے زور پر گھروں میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر لیتے ہیں نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان لو ٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔نواحی علاقہ171/10-Rمیں رات گئے ریٹائرڈ فوجی خورشید کے گھر 6ڈاکوؤں کا گروہ اسلحہ کے زور پر داخل ہوا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 90ہزار روپے کی نقدی2تولہ زیور اور ایک عدد بندوق لائسنسی چھین لی اور اہل خانہ کو تشدد کا نشا نہ بنایا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔پچھلے دو ہفتوں سے تھا نہ صدر خانیوال کے مختلف چکوک میں مسلحہ افراد کا گروہ دھندناتے پھر رہا ہے اور درجنو ں گھروں میں وارداتیں کر چکیں ہیں لیکن تھانہ صدر اور سی آئی اے سٹاف اس گروہ کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں پولیس تھانہ صدر نے چار نمشکوک افراد کو ریڈ کر کے پکڑا مگر راتوں رات ہی سیاسی بشت پنا ہی اثر اسوخ اور بھاری رشوت کے عوض رہا کر دیا۔پولیس تھانہ صدرخانیوال اور سی آئی اے سٹاف کی نا اہلی و ناکامی اور ڈاکو راج کے خلا ف اہل علاقہ سمیت سول سوسا ئٹی فلاحی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب سمیت اربا ب اختیار سے نو ٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کا مطا لبہ کیا۔
وارداتیں