پی ایچ اے تمام پارکوں کی بحالی کیلئے اقدامات کرے، عامرڈوگر
ملتان (سپیشل رپورٹر)ممبرقومی اسمبلی عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود سے ملاقات ملتان میں پارکوں کی صورتحال پر تبادلہ(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
خیال کیا گیا چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر ختک نے کہا کہ پی ایچ اے تمام پارکوں کے بحالی کے حوالے سے کاموں کا جلد آغاز کرے اور پارکوں کو بہترین حالت میں بحال کریں۔ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ شاہ شمس پارک،رحمت کالونی پارک،دھوبی گھاٹ پارک اور ڈوگر پارک کو بہترین حالت میں بحال کریں گے۔تمام سہولیات مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ملتان کے دیگر پارکوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔شہر کے پارکوں کی بحالی کے لیئے مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کے وژن کلین اینڈ گرین کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے بھرپور کوشش جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر،وائس چیئرمین پی ایچ اے اقبال سیفی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان بھی موجود تھے۔