ایکسپوسینٹر ہسپتال میں کورونا کا کوئی مریض نہیں رہا، تینوں ہالز کوبند کر دیا گیا: یاسمین راشد

ایکسپوسینٹر ہسپتال میں کورونا کا کوئی مریض نہیں رہا، تینوں ہالز کوبند کر دیا ...

  

لاہور(آئی این پی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں 990بیڈز کا آئسولیشن وارڈ بنایا گیا تھا، تاہم اب ایکسپو سینٹر ہسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا۔ ایکسپو سینٹر لاہور کے فیلڈ ہسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کے تینوں ہالز کو بند کردیا گیا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتال کے لیے 110ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو مختص (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کیا گیا تھا، ایکسپو سینٹر میں 300بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور محرم تک ایکسپو سینٹر کا ہسپتال قائم رہے گا۔وائس چیئرمین ایڈوائزری بورڈ ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے، کورونا کیلئے مختص 3ہزار بیڈ میں سے 27سو بیڈ خالی ہیں، جبکہ 22بیڈ، 4سو ایچ ڈی یو کے بیڈ اور 110وینٹی لیٹر کے بیڈ خالی ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے کہا کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو میو ہسپتال بھیج دیاگیا ہے۔عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور لہرآنے کا خدشہ ہے، جبکہ اگر مریض رپورٹ نہ ہوئے تو اگست کے آخرمیں ایکسپوہسپتال مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کا بل بھیجا گیا ہے اس میں ایکسپو سینٹر کا کرایہ بھی شامل ہے۔ بجلی اور دیگر بلوں کی مد میں دو کروڑ روپے بنتے ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ اپریل میں ایکسپو سینٹر لیتے وقت واضح کیا گیا تھاکہ کرایہ نہیں لیا جائے گا جبکہ صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے اخراجات محکمہ صحت کو برداشت کرنا تھے۔

یاسمین راشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -