تحریک انصاف کے حافظ فضل کریم پر مسلح افراد کا حملہ

تحریک انصاف کے حافظ فضل کریم پر مسلح افراد کا حملہ

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ فضل کریم پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما خادم سولنگی کا اپنے مسلح ساتھیوں سمیت حملہ حافظ فضل کریم کے اہل خانہ پر تشدد اور دھمکیاں دیں واقعہ گذشتہ شب گلستان جوہر بلاک 7 نزد غزالہ میریج ہال پیش آیا واقعہ کی فوری اطلاع 15 مددگار پولیس کو دی گئی لیکن پولیس حسب معمول جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی دوسری جانب علاقہ مکینوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ان افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے محلے میں روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں تحریک انصاف کے رہنماں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے واقعے پر ڈی جی رینجرز سندھ اور پولیس افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -