تحریک انصاف والے منافع خوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں،شبیر انصاری

  تحریک انصاف والے منافع خوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں،شبیر انصاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور تحریک انصاف والے حکومتی امور اور انصاف کے تقاضوں کو کسی بھی مقام پر پورا نہیں کر سکے، شہر قائد کی عوام کی زندگی میں پہلے مسائل کیا کم تھے جو اب تحریک انصاف نے کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر ان کو مزید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، کے الیکٹر ک کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا صرف ٹوپی ڈرامہ ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو کراچی کی عوام کی کا احسا س ہے تو وہ کے الیکٹر ک کے ٹیرف میں حالیہ اضافے کو واپس لیں اور کے الیکٹرک کی بدمعاشیوں کو ختم کروائیں، ملک میں نہ روزگار ہے، نہ ہی مہنگائی کا جن کسی بھی طرح حکومت سے کنٹرول ہورہا ہے، رواں مہینے میں ہی اشیائے ضروریہ کی نرخوں میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ پانچ ہفتوں سے مسلسل مہنگائی بڑہتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس بھی ایشو پر نوٹس لیتے ہیں تو اس ایشو یامسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید الجھا دیتے ہیں، مہنگائی پر نوٹس لیا تو بجائے کم ہونے کے زیادہ ہوگئی، کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لیاتو لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی، نا اہل اور نا تجربہ کار انسان ہمیشہ نقصان ہی کرتا ہے اور یہی کام پی ٹی آئی والے کررہے ہیں،

مزید :

صفحہ آخر -