ڈیفنس میں چوری کی گئی کار کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ دنوں چوری کی گئی کار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان ڈیفنس فیز 5 کے کمرشل ایریا پہنچے تو ایک نقاب پوش ملزم نے مالک کو مارٹ میں جاتے دیکھا اس کے بعد ملزمان نے کچھ دیر انتظار کے بعد گاڑی کھولی اور لے اڑے۔ملزم کا ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوا جبکہ ملزمان نے گاڑی چوری کی واردات چند منٹوں میں کی اور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے، ہم ملزمان کی شناخت کررہے ہیں۔