دہشت گرد بھی ہم لوگوں میں سے ہی چنے جاتے ہیں، حنید لاکھانی

        دہشت گرد بھی ہم لوگوں میں سے ہی چنے جاتے ہیں، حنید لاکھانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہے ہیں اور ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کر کے دہشت گردوں نے پاکستان کے امیج کو ڈاؤن کرنے کی کوشش کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونیوالوں کے گھروالوں کوبیت المال سندھ کی جانب سے دو لاکھ روپے کے امداد ی چیک دیتے ہوئے کیا، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو دہشت گردوں سے بچانے والے اور ان کی حفاظت کے لیئے جان کی بازی لگانے والے شہید ہیں اور ہمار ا ایمان ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہے، دہشت گرد بھی ہمارے معاشرے میں ہی جنم لیتے ہیں اور بدقسمتی سے سیاست دان بھی دہشت گردوں کی کٹھ پتلی ہیں، کراچی کے مسائل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ شہر قائد میں کوئی نظام نظر نہیں آتا سڑکوں کی حالت تباہ ہے، بارش ہوجائے تو پانی کی نکاسی کا کوئی سسٹم نہیں ہے نہ تو کوئی سیکورٹی کا کوئی انتظام ہے نہ ٹریفک کی روانی کا سسٹم ہے اور نہ ہی گاڑیوں کا کوئی ریکارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور کا نظام کراچی سے بہت بہترہے اسلام آباد میں بھی ٹریفک کے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے، کراچی میں اسکولوں کی حالت تباہ ہے، این ڈبلیو ایف پی کے اسکول ہم سے بہت بہتر ہیں سندھ کے اسکولوں میں فرنیچر نہیں ہے باتھ روم نہیں ہیں اساتذہ گھروں میں سوتے رہتے ہیں اور صوبائی حکومت سے تنخواہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیولائزڈ ممالک کے شہروں میں باقاعدہ قوانین ہوتے ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد کروایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت یہ سمجھنے کی ضرورت ہے دشمن عناصر ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہے ہیں اور ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہم سب کو ملکر ان عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے، ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے ان تمام شہداء کو جنہوں نے اس ملک وقوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان دی۔

مزید :

صفحہ آخر -