این آئی سی وی ڈی کے 17ویں چیسٹ پین یونٹ کا عمر کوٹ میں افتتاح

  این آئی سی وی ڈی کے 17ویں چیسٹ پین یونٹ کا عمر کوٹ میں افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹرقومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے حکومتِ سندھ کے اشتراک سے عمرکوٹ (فقیر عبداللہ ڈائلیسس سینٹر) میں اپنے 17 ویں چیسٹ پین یونٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس کی بدولت مریضوں کو امراضِ قلب کی فوری طبّی امداد بالکل مفت فراہم کی جائیگی۔ صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹکنالوجی سندھ، نواب محمد تیمور تالپور نے بروز اتوار، جولائی 12، 2020 کو چیسٹ پین یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا،اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انواب محمد تیمور تالپور نے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور یہ چیسٹ پین یونٹ اس کاجیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انہوں نے پروفیسر ندیم قمر اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ ان چیسٹ پین یونٹس اور سیٹ لائٹ سینٹرز کے قیام سے ہزاروں مریضوں کو بر وقت علاج فراہم کر کے ان کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیسٹ پین یونٹ عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لئے حکومت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔اس سہولت کے قیام کے بعد اب کسی بھی دل کے مریض کو بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، کیوں کہ امراضِ قلب کا جدید علاج اب ان کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کیا جار ہا ہے۔نواب محمد تیمور تالپور کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے مختصر عرصے میں کراچی میں 13، ٹنڈو باگو، گھوٹکی اور جیکب آباد میں میں ایک ایک چیسٹ پین یونٹس قائم کئے گئے ہیں، جن میں 4لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج گیا ہے، جن میں سے 9ہزار129 دل کے دورے کے مریضوں کی جان بچائی گئی، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان چیسٹ پین یونٹس کے حوالے سے عوام میں آگاہی پید کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ امراضِ قلب کے مریض اس بالکل مفت سہولت سے مستقید ہو سکیں۔این آئی سی وی ڈی حکومتِ سندھ کا ایک بہترین پروگرام ہے، جس کے تحت اس کے سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج انہیں کے گھروں کے قریب فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -